نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام)پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ نے سائلین اور وکلاء کے لیے شٹل کار سروس کاباقاعدہ آغاز کر دیا، شٹل کار سروس کا افتتاح جسٹس اشتیاق ابراہم اور جسٹس وقار احمد نے کیا، تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ نے سائلین اور وکلاء کے اسانی کے لیے شٹل کار سروس کا اغاز کر دیا، شٹل کار سروس کا باقاعدہ افتتاح پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس اشتیاق ابراہم نے کیا، جسٹس اشتیاق ابراہم اور جسٹس وقار خان اور پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار ممریز خان خلیل خود بار کے صدر اور دیگر وکلاء کے ساتھ شٹل کار میں بیٹھ کر پارکینگ کے مین گیٹ سے احاطہ عدالت تک سفر کیا۔اس موقع پر جسٹس اشتیاق ابراہم نے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ میں شٹل کار سروس کی اشد ضرورت تھی کیونکہ جیسا کے عدالت میں بیمار، بزرگ اور خواتین بھی مختلف مقدمات کے سماعت کی پیروی کے لیے اتے ہے جس کو میں گیٹ سے عدالت انے تک کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ وکلاء برادری میں بھی متعدد بزرگ وکلاء کو پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔شٹل کار سروس عام سائلین کے ساتھ ساتھ وکلاء بھی اس سروس سے مستفید ہوں گے۔واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ کا شٹل کار سروس ملاکنڈ ڈویژن میں اپنی نوعیت کا اہم اور پہلا منفرد سروس۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post