نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
pak fouj k shair nojawan dehshat grdo pr toot prhe
March 7, 2017
سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )مینگورہ میں ڈکیتی کی واردات، نامعلوم نقاب پوش چوکیدار کو یرغمال بنا کر 270 تولے سونا لے اُڑے، ڈی پی او سوات کا واقعے کا نوٹس ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم، ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت خان کے مطابق مینگورہ میں ڈبہ مسجد کی گلی میں جمعرات کی علی الصبح تین مسلح افراد نے چوکیدار عابد علی سکنہ ملوک آباد کو یرغمال بناکر فرمان ولد گلے حاجی کی دکان کے تالے توڑ کر لوٹ لیا، سنار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی دکان میں موجود تجوری کے لاکس کو توڑ کر 270 تولے سونا لے اڑے ہیں، واقعے کے بعد ڈی پی او زاہد نواز مروت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حک م دیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلئے ہیں اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان تک رسائی کے لئے کارروائی شروع کردی ہے اور بہت جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post