نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
pak fouj k shair nojawan dehshat grdo pr toot prhe
March 7, 2017
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی حکومت کی طرف سے یونیورسٹی آف سوات کے لئے مختلف مد میں 125ملین روپے فنڈز کی منظوری، 120ملین روپے کے فنڈ مین کیمپس اور شانگلہ کیمپس کی تعمیر جبکہ باقی فنڈ یونیورسٹی آف سوات کو کامیاب جوان پروگرام میں لیڈنگ یونیورسٹی کے طور پر شامل کرنے کے بعد جاری کئے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے یونیورسٹی آف سوات کے مین کیمپس کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے 100ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی جبکہ دوسری طرف وفاقی حکومت نے شانگلہ کیمپس کیلئے20ملین روپے اور طلباء کو مختلف نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کیلئے سہولیات فراہمی کو مزید بہتر بنانے کیلئے 5ملین روپے کی منظوری دی ہے، اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب محمود خان کا شرکہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف سوات کی تعمیراتی کام کی جلد ازجلد تکمیل کیلئے وزیر اعلیٰ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی کی اپنی عمارت جلد ازجلد مکل ہو تاکہ طلباء کو جدید طرز کی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکیں، وائس چانسلر نے فنڈز کی فراہمی کے سلسلے میں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن داود خان کی تعاون اور رہنمائی کا بھی شکریہ ادا کیا، اس کے علاوہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف سوات کو وزیر اعظم پاکستان کے کامیاب جوان پروگرام کیلئے لیڈنگ یونیورسٹی کے طور پر بھی منتخب کرلیا ہے جس کے تحت یونیورسٹی آف سوات میں کامیاب جوان مرکز قائم کیا جائے گا، مرکز کے قیام اور طلباء اور نوجوانوں کو مرکز میں سہولیات فارہم کرنے کیلئے 5ملین روپے فراہم کئے گئے ہیں، یہ مرکز کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور ہنر سکھانے کے سلسلے میں رہنمائی فراہم کریگا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے یونیورسٹی آف سوات کا انتخاب کرنے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی علاقے کے طالبعملوں اور نوجوانوں کی ہر ممکن رہنمائی کریگا۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post