نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)اتفاق رکشہ یونین سوات کے صدر جہانزیب نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کی پابندی کے باؤجود بعض افراد غیرقانونی رکشوں کو سوات لارہے ہیں جس سے سوات میں ٹریفک مسائل بڑھ رہے ہیں، ہماری یونین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاؤن کررہی ہے تاہم انتظامیہ غیر قانونی رکشوں کی آمد روکنے کی لئے فوری اقدامات اُٹھائے، اخبارات کو جاری کردہ خبر میں انہوں نے کہا کہ لنڈاکی کے راستے سوات میں غیر قانونی رکشوں کی آمد روکنے کے بعد بعض عناصر ضلع شانگلہ کے راستے مسلسل غیر قانونی رکشوں کی آمد جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مینگورہ شہر سمیت ضلع کے دیگر علاقوں کی بازارو میں ہر گزرتے دن کے ساتھ رکشوں کی تعداد بڑھنے سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جب سے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرکے سوات میں مزید رکشوں کی آمد روکنے کی پابندی لگائی ہے اس دن سے ہماری یونین اس پر من و عن عمل پیرا ہے لیکن دوسری جانب خوازہ خیلہ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے رکشہ ڈیلر ضلع شانگلہ سمیت مختلف راستوں سے سوات میں رکشوں کی آمد جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے اگر ایک جانب ہمارے کاروبار پر اثر پڑ رہا ہے تو دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی بھی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں جس کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ اگر غیر قانونی رکشوں کی آمد نہ روکی گئی توپھر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post