نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما میانگل شہریارامیرزیب نے کہا ہے کہ دورجدید کے تقاضوں کے مطابق علم حاصل کرناوقت کی ضرورت ہے، جدید علوم کے فروغ میں پرائیویٹ سیکٹرکے کردارکونظراندازنہیں کیاجاسکتا، حکومتی سطح پر ان پرائیویٹ اداروں کی حوصلہ افزائی کرناچاہئے جو تعلیم کی فروغ میں پیش پیش ہے،حسن انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سائنسز کاقیام خوش آئند ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے کبل میں حسن انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سائنسز کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممتاز سکالر ڈاکٹر شمس الرحمان شمس، کبل باباجی، حاجی فضل منان، نیازاحمد، سرداراحمد ایڈوکیٹ،ڈاکٹرامتیاز،سجادحسن اوردیگرنے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ دنیابھرکامقابلہ کرنے کے لئے جدید علوم کی حصول لازم ہے۔ اوراس حوالے سے نجی سیکٹرکی کردارکونظراندازنہیں کیاجاسکتا، انہوں نے کہا کہ دورجدید کے تقاضوں کے مطابق جدید علم حاصل کرکے ہم دنیا کامقابلہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کو بھی ان پرائیویٹ اداروں کی حوصلہ افزائی کرناچاہئے جوپرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے علم کی فروغ ہی اپناکرداراداکررہے ہیں۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post