modi kho barha jhtka
April 24, 2017
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی ضلع سوات کا بلدیاتی انتخابات بارے اہم اجلاس، ضلع بھر کے تمام نشستوں پر بھرپور انداز میں الیکشن لڑنے کا اعلا ن، اجلاس میں صوبائی نائب امیر مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل کی خصوصی شرکت، امیر ضلع حمید الحق سمیت تمام تحصیل امرا اور تحصیل میئرز امیدواران اجلاس میں شریک رہیں۔اجلاس میں سوات کے تمام تحصیلوں،ویلج کونسلوں اور نیبرہوڈ کونسلز میں بلدیات الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امید واران کیلئے بھر پور کیمپئین چلائی جائے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر صوبہ مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے،ارکان و کارکنان الیکشن تیاریوں کیلئے کمر کس لیں،عوام نام نہاد اپوزیشن اور پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں سے بیزار ہیں،عوام کیلئے جماعت اسلامی واحد آپشن ہے۔اجلاس سے امیر ضلع حمید الحق،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد فاروق،سابق امرائے ضلع ڈاکٹر فضل سبحان،محمد امین اور دیگر نے خطاب کیا۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post