modi kho barha jhtka
April 24, 2017
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر محمد امین نے کہا ہے کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،جماعت اسلامی عوام کو مایوس نہیں کریگی،پی ٹی آئی اور اپوزیشن عوا م مایوسی کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا،دیگر پارٹیوں سے مایوس نوجوا نوں کیلئے جماعت اسلامی کے دروازے کھلے ہیں،جماعت اسلامی بغیر حکومت کے عوا م کی فلاح و بہبو د کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ الخدمت مینگورہ میں نامز د امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات میں صالح،دیانتدار اور خدمت گارنوجوانوں کو موقع دیا ہے،انکو کامیاب کرانے کیلئے عوام بھر پور تعاون کریں۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post