modi kho barha jhtka
April 24, 2017
سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے یکم فروری سے صوبہ گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ،پورے صوبے میں یکم فروری سے ناروا بجلی ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف ماربل صنعتیں بند رہیں گی ۔جس سے دس لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوجائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر پرنس فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ،اووربلنگ اور جنرل سیلزٹیکس ای ود ہولڈنگ ٹیکس جیسے ظالمانہ ٹیکسوں کا نفاذ ماربل انڈسٹریز کا معاشی قتل ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں انہوں نے کہاکہ ماربل انٖڈسٹریز مالکان نے چو بیس جنوری کو پشاور میں پر امن مظاہرہ کرکے حکومت کو ایک ہفتہ کی مہلت دی لیکن حکومت نے بجائے مطالبات تسلیم کرنے مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کروائے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے ان ظالمانہ اورجبرانہ فیصلوں کو مزید برداشت نہیں کریں گے اور یکم فروری سے پورے صوبے میں ماربل کی صنعتوں کو بند کرکے ہڑتال کی جائے گی اور جب تک حکومت اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post