modi kho barha jhtka
April 24, 2017
سوات( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئ میں نامعلوم چوروں نے گیارہ دکانوں کے تالے توڑ دیے. چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مزکورہ دکانوں سے ہزاروں روپے نقد لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.متاثرہ دکانداروں میں عبید الرحمان عرف بیدور، سر دار حسین، محمد اسحاق، عمران الدین، جواد، شاہ نظر خان اور جعفر حسین وغیرہ شامل ہیں.چوری کی مزکورہ دلیرانہ واردات کے باعث علاقہ عوام میں خوف و حراس پھیل گیا ہے. متاثرہ دکانداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر چوروں کو گرفتار کر کے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post