modi kho barha jhtka
April 24, 2017
سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کے رہنما اور یونین کونسل فیض آباد کے سابق ناظم ارشاد خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کارکردگی دکھانے اور عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مخالف سیاسی پارٹیوں کے قائدین پر بے جا تنقید کرکے عوام کی توجہ مسائل سے ہٹانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، انجینئر امیر مقام واحد لیڈر ہے جو بغیر عہدہ کے علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں رہتے ہیں جن پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے بے جا تنقید نہ صرف قابل افسوس بلکہ قابل مذمت بھی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشاد خان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ہر لحاظ اور محاذ پر ناکام ہوچکی ہے جو اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، پی ٹی آئی نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا یہی وجہ ہے کہ اس وقت لوگ مسلم لیگ ن کی طرف پُرامید نظروں سے دیکھ رہے ہیں، ہماری لیڈ شپ انہیں ہر گز مایوس نہیں کرے گی، بلکہ ان کے مسائل، مایوسی اور محرومی کا ازالہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ آئندہ دور مسلم لیگ ن کا ہے، عام انتخابات میں مخالفین اورخصوصاً پی ٹی آئی بدترین شکست سے دوچار ہوگی۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post