modi kho barha jhtka
April 24, 2017
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) تحریک انصاف آزادی مارچ سے اہم شاہراہیں بند ہونے کے باعث سوات کے زمیندار وں کی اربوں روپے ڈوبنے کا خدشہ، 900آڑو کے ٹرک مختلف مقامات پر راستوں کی بندش کی وجہ سے پھنس گئے،تحصیل کبل آڑو ڈیلرز ایسوسی ایشن نے احتجاج اور سڑکیں بلاک کرنے کی دھمکی دیدی، پریس کانفرنس کرتے ہوئے متاثرہ بیوپاریوں عالم زیب، سیراج، افضل خان، دلاور، اقبال حسین و دیگر نے کہاکہ موجودہ حکومت اور اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے درمیان آپس میں سیاسی لڑائی کی وجہ سے نہ صرف عوام بری طرح پھنس گئی ہے بلکہ اس سنگین صورت حال نے سوات میں آڑو کے تیار باغات کے بیوپاریوں کو بھی شدید مشکلات اور پریشانی سے دوچار کردیا ہے،انہوں نے کہاکہ سوات میں آڑو کے باغات مکمل تیار ہونے کے بعد مال کو منڈیوں تک پہنچانے کیلئے بیوپاری اور ساتھ مزدور کام میں مصروف ہیں لیکن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ذاتی اور سیاسی چپقلش کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑرہاہے، انہوں نے مزید کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں پھلوں سے لدے ٹرکوں کو نوشہرہ،اٹک اور دیگر شاہراہوں پر گزشتہ 24گھنٹوں سے روکا گیا ہے جس کی وجہ سے سوات اور تحصیل کبل کے بیوپاریوں کو ایک ہی دن میں تقریباً4ارب کا نقصان اٹھانا پڑا اور دھرنا و احتجاج مزید جاری رہنے سے کسانوں کو اربوں کے نقصان کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ چونکہ وزیراعلیٰ کا تعلق بھی سوات سے ہے اور وہ اس تمام تر صورت حال سے اچھی طرح باخبرہے لہذا وزیراعلیٰ کو اس حوالے سے اقدامات اٹھانے چاہئیں مزید کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور دیگر ذمہ دار حکام کو بھی اس سنگین صورت حال کا نوٹس لینا چاہئے،انہوں نے کہا کہ اگر احتجاج جاری رہا اور سڑکیں بند رہیں تو ضلع سوات کے آڑو ایسوسی ایشن سے وابستہ افراد، محنت کش بچوں سمیت سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے کیونکہ موجودہ صورت حال ہمیں اور ہمارے بچوں کے علاوہ مزدوروں کو فاقوں پر مجبور کررہی ہے جس پر ہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post