سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )سوات کے علاقے شاہ ڈھیرئی میں عمارت سے کھدائی کے دوران پرانا مارٹر گولہ مل گیا، پولیس نے قبضہ میں لے لیا، ذرائع کے مطابق ساجد حسین ولد شیر بہادر ساکن شاہ ڈھیرئی گزشتہ روز اپنے پرانے کھنڈر میں جو طویل عرصہ سے خالی پڑا تھا میں کھدائی کررہا تھا کہ اس دوران اسے مارٹر کا ایک گولہ ملا جس کی اطلاع فوری طورپر مقامی پولیس کی دی گئی، پولیس نے پہنچ کر گولہ کو اپنی تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کرکے ضائع کردیا۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post