سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات، پی کے 7ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے اے این پی کے اُمیدوار خان نواب کی حمایت کا اعلان کر دیا، سیاسی جماعتوں کے قائدین نے خان نواب کا بھر پور ساتھ دینے اور ان کیلئے مہم چلانے کا عزم دہرایا، اس حوالے سے تحصیل کبل کے علاقہ کتیاڑ میں پریس کانفرنس منعقد ہوا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے اُمیدوار پی کے 7 خان نواب، اے این پی کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رحمت علی خان کے علاوہ جے یو آئی تحصیل کبل کے امیر مفتی عارف اللہ، پی پی پی تحصیل کبل صدر شاکر اللہ خان،جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد فاروق، پختونخوا میپ کے صوبائی صدر خورشید کاکا جی اور قومی وطن پارٹی کے دلدار شاہ شریک ہوئے،اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اپنی جماعتوں کی جانب سے وقار احمد خان کی وفات کے بعد اے این پی کے اُمیدوار خان نواب کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ 2018 کے الیکشن میں بھی اپوزیشن جماعتوں نے وقار خان کی حمایت کی تھی اور اب بھی اُن کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر اُن کے خاندان کی حمایت کرتے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خان نواب نے اُن کی حمایت کرنے والے سیاسی جماعتوں کے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے جو عزت دی اُن کو ہمیشہ یاد رکھونگا اور سوات اور علاقے کی پہلی بھی خدمت کی اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے کہا کہ وقار احمد خان مرحوم کی وفات پر ہم تمام رنجیدہ ہے اور ان کی وفات کے بعد اُنکے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کے طور پر ہم اتحاد کا اعلان کرتے ہیں۔
Discussion about this post