ADVERTISEMENT
شانگلہ کے چار کان کنوں سمیت چھہ افراد اغواء
بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچ کے علاقے سے چھ کان کنوں کو اغواء کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کان کنوں کو نامعلوم مسلح افراد نے مچ میں کوئلے کی کان سے رہائشی علاقے کی طرف آتے ہوئے اغوا کیا۔ پولیس کے مطابق چار مغوی کان کنوں سرتاج،روزی خان،فرامودین اور امان اللہ کا تعلق شانگلہ ایک کا مچ اور ایک کا قلعہ عبداللہ سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کان کنوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Discussion about this post