سوات(بیورونیوز) کیمرج یونیورسٹی کی جانب سے سیکرٹری انفارمیشن کو بہترین کارکردگی پر شیلڈ دے دیا گیا یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط پاکستان کے ہزاروں طلباء کو یو کے میں اعلی تعلیم کے معاہدے سائن ڈونرز سوات آئیں پاکستان میں سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا عندیہ
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ارشد خان کی سربراہی میں صوبائی حکومت کے ایک وفد نے انگلینڈ کا دورہ کیا جس میں وزیر اعلی کے فوکل پرسن محمد خالق کاکا .ڈی جی لائیو سٹاک عالم زیب خان سمیت دیگر شامل ہے وفد کیلئے کیممرج یونیورسٹی کی جانب سے خصوصی تقریب کا ا نعقاد کیا گیا جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے کمیرج یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ ساین کیا گیا جس میں پاکستان کے طلباء کیلئے خصوصی ریلیف سمیت زرعی یونیورسٹی کے طلباء کو مزید سہولیات اور کورسیز میں یو کے سمیت دیگر ممالک میں روزگار کے مواقع اور انکو سکا لر شپ شامل ہے اور تعلیمی میدان میں انکی سپورٹ حاصل ہوسکیں اس موقع پر کیمرج یونیورسٹی کے چیف کینو لین نے سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان کو خصوصیی شیلڈ دیا گیا سیکرٹری اطلاعات ارشد نے کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور خاص کر وزیر اعلی محمود خان سوات سمیت پورے صوبے کے طلباء و طالبات کو دیگر ممالک میں اعلی تعلیم دینے کیلیے ترجیجی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں جس میں یو کے سمیت دیگر ممالک میں سکالر شپ سمیت داخلوں اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلیے مختلف ممالک کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں جس کے مسقبل قریب میں اچھے نتائج برآمد ہونگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے سمیت پاکستان میں سرمایہ کاروں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور انکو تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے تاکہ یہاں پر سرمایہ کاری کو فروغ مل سکیں اور عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہو سکیں
Discussion about this post