سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )یونیورسٹی آف سوات میں انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے کیا،کرکٹ ٹورنامنٹ میں بیشتر شعبہ جات کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،ایونٹ کا انعقاد سپورٹس ڈائریکٹر کی جانب سے کیا گیا ہیں،وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن شیر نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں سمیت نان نصابی سرگرمیاں نوجوانوں کیلئے کافی ضروری ہیں،سوات کے لوگوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہیں اور اس کو آگے لانے کیلئے اس طرح کے مقابلوں و پروگراموں کی ضرورت ہیں،وی سی نے ڈائریکٹر سپورٹس کی کاوشوں کا بھی سراہا اور کہاں کہ ہم نصابی سرگرمیوں سمیت غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے سوات کی باصلاحیت نوجوانوں کا سامنے لائنگے تاکہ وہ اپنے علاقہ کا نام روشن کرکے یہاں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے،انہوں نے مزید کہا کہ محدود وسائل میں رہ کر یونیورسٹی میں بیشتر کاموں و پراجیکٹس پر کام شروع کیا ہیں جس سے یہاں کے طلباء سمیت سوات کے عوام کو بھی کافی فائدہ ہوگا اور انشاءاللہ بہت جلد یونیورسٹی آف سوات دنیا کے عالمی تعلیمی اداروں میں شمار ہوگی،یاد رہے کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہر شعبہ کی ٹیم موجود ہیں۔
Discussion about this post