سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ارشد خان کی قیادت میں صوبائی حکومت کا وفد یوکے کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گیا کیمرج یونیورسٹی سمیت متعدد ایم او یوز پر دستخط تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کا چار رکنی وفد سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ارشد خان کی قیادت میں یوکے کے دورے پر گیا تھا وفد میں وزیر اعلی محمود خان کے فوکل پرسن محمد خالق کا کا اورڈی جی لائیو سٹاک عالم زیب خان سمیت دیگر شامل تھے جو چودہ روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گیا دورہ کے دوران کیمرج یونیورسٹی میں پاکستانی طلباء کیلئے سکالرز شپ سمیت لائیو سٹاک کے حوالے سے متعدد معاہدے کئے گئے جو مستقبل میں طلباء و طالبات اور صوبے میں سرمایہ کاری اور زراعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرینگے
Discussion about this post