سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں حلال فورڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن متعدد فیکٹریاں اور دکانیں سیل جرمانے حلال فورڈ اتھارٹی کے زرایع کے مطابق گزشتہ روز .فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ضلع سوات ٹیم کی کاروائیاں کرتے ہوئےخفیہ اطلاع پر پاپڑ بنانے والے کارخانے سے سینکڑوں کلو مضر صحت مصالحہ ضبط کرکے انکو سیل کردیا اس طرح منگلور میں دودھ کی دکان سے مصنوعی دہی میں استعمال ہونے والے اجزاء بھاری مقدار میں ضبط دکان سربمہرکردی اس کے علاوہ بریانی ریسٹورنٹ سے 40 کلو نان گریڈ کلر اور 150 کلو چائنہ سالٹ ضبط کرکے وارننگ دے دی گئی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر مراد علی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع اور پرائم منسٹر سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر ضلع سوات میں کاروائیاں جاری ہے اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات ہیں جس پر آپریشن تیز کردیا گیا ہے اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جا رہی ہے ۔
Discussion about this post