سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) ضلعی انتظامیہ اور ریجنل سپورٹس آفس سوات کے زیر اہتمام سوات فیسٹیول آج 24 نومبرسے فضا گھٹ میں شروع ہو گیا ھے تین روزہ فیسٹیول میں ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی گی ھیں فیسٹیول کیلئے تمام انتظامات مکمل، فیسٹیول میں مختلف سٹالز لگائے گے ھیں، بچوں کے کھیلنے کے ایریا کا بندوبست کیا گیا ہے، موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا ھے فیسٹیول میں سوات اور خیبر پختونخوا کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ھے فیسٹیول کا مقصد سرمائی سیاحت کو فروغ دینا ہے ملک بھر سے سیاح فیسٹیول میں آ رھیے ھیں یہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سوات میں اسی نوعیت کا پہلا فیسٹیول ہے۔ سیلاب اور حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد حکومت اور ضلعی انتظامیہ سوات نے خوف کی فضا کے خاتمے کے لئے فیسٹیول منعقد کرانے کا فیصلہ کیا مزید فیسٹیول کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے گبین جبہ، ملم جبہ اور کالام میں بھی فیسٹیول منعقد کئے جائیں گے۔ سوات میں سیاحت کے لئے ملک اور دنیا بھر میں مشہور ہے۔ امن قائم ہے ملکی اور غیر ملکی سیاح فیسٹیول اور دیگر سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے بلا خوف وخطر آسکتے ہیں۔ سوات میں سیاحت کے فروغ اور سیاحو ں کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لئے اقدامات اٹھا ے جا رہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
Discussion about this post