سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے سابق طالب علم انور امان کے مطابق ابن امین سنہ 2011 میں ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سٹوڈنٹ رہے۔ ابن امین کلاس کے سی آر تھے۔ وہ قابل ہونے کے ساتھ ساتھ خوش اخلاق بھی تھے۔
پولیس لائن پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں جان سے جانے والے سب سے زیادہ (18) پولیس اہلکاروں کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے۔
چارسدہ پولیس کے ترجمان کے مطابق ’شہیدوں میں ایک ڈی ایس پی، دو سب انسپکٹر اور دو اے ایس آئی سمیت 13 کانسٹیبل شامل ہیں جنہیں ان کے آبائی علاقوں میں سُپردِخاک کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 221 ہے۔
Discussion about this post