ان سے پوچھا گیا کہ کیا مسلم لیگ ن اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ لے کر انتخابات میں جانا چاہتی ہے؟ اس سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ’ن لیگ حقائق کی بنیاد پر بات کرتی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ن لیگ گھڑی چور کی طرح نہیں ہے۔ جب انگلی پکڑنی تھی، بیساکھی کا سہارا چاہیے تھا، وزیراعظم کے آفس تک پہنچنا تھا تو اسٹیبلشمنٹ کے تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے اور جب کرسی گئی تو ان کی اسٹیبلسمنٹ کے لیے محبت بھی چلی گئی۔‘
’ہمارا کسی سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے، ایشوز کی بنیاد پر بات ہوتی ہے، وہ اب بھی ہوگی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف آنے کی تیاری ک ررہے ہیں، وہ بہت جلد واپس آئیں گے۔ اتنا ضرور بتا سکتی ہوں کہ آنے والے چند ہفتوں میں نواز شریف واپس آئیں گے۔‘
شیخ رشید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کی سزا اس کو ملنی چاہیے۔ ناحق کسی کو پکڑنے کے حق میں نہیں ہوں۔‘
مہنگائی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ’ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، ہم ریلیف دینا چاہتے ہیں لیکن نہیں دے پا رہے۔‘
’عمران خان نے جو معاہدہ کیا اس کی وجہ سے ہم مشکل میں ہیں۔‘
Discussion about this post