اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)تکنیکی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کا ڈور مور کا مطالبہ کر دیا،آئی ایم ایف نے 200 کے بجائے 500 ارب تک نئے ٹیکسز لگانے کی تجویزدیدی۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تکنیکی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کا ڈور مور کا مطالبہ کر دیا،آئی ایم ایف نے 200 کے بجائے 500 ارب تک نئے ٹیکسز لگانے کی تجویزدیدی۔
آئی ایم ایف نے ڈیزل پر لیوی بڑھا کر ٹارگٹ پورا کرنے کا مطالبہ کر دیا،پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا حتمی فیصلہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں ہو گا،وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے ۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے،نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ تکنیکی سطح مذاکرات میں بجٹ خسارہ کم کرنے کی تجاویز پر غورکیا جائے گا،حکومتی اخراجات میں 611 ارب روپے کمی کی تجویزپر غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں سبسڈیز ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئیں گی،مذاکرات میں پیٹرول پر سیلز ٹیکس اور لیوی بڑھانے پر غورکیا جائے گا۔بیرونی ادائیگیوں کے دباو کو کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غورکیا جائے گا۔
ذرائع کاکہناہے کہ آئی ایم ایف کو سبسڈیز کم کرنے کاپلان دے دیا گیا،آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویزدیدی،سیلز ٹیکس کی 110 ارب روپے تک کی رعایتیں ختم ہونے کا امکان ہے.
ذرائع کاکہناہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے مشکل تجاویز پر حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہبازشریف کرینگے،آئی ایم ایف شرائط ماننے پر پیٹرول، ڈیزل ، بجلی مزید مہنگی ہوسکتی ہے۔
Discussion about this post