مراد علی خان سے
گلگت سے راولپنڈی جانے والی بس اپر کوہستان کے علاقے شتیال میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 14 سے زائد زخمی ہوئے ریسکو 1122 کے کے مطابق اپر کوہستان کے علاقے شتیال کے قریب شاہراہ قراقرم پر مسافر بس اور موٹر کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں مسافروں سے بھری بس اور کار گہری کھائی میں جا گری۔ مقامی پولیس کے مطابق بس میں 50 مسافر اور موٹر کار میں 5 افراد سوار تھے آخری اطلاعات آ نے تک 25 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر تعداد گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے ہے جبکہ 5 کا تعلق ضلع کوہستان کے پی کے سے ہے۔ڈی سی ضلع دیامر فیاص احمد کے مطابق جس مقام پر یہ المناک حادثہ رونما ہوا ہے وہاں ہے پاک آرمی کے جوان ،ریسکیو ،اور پولیس کی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے اور زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کے لیے چلاس روانہ کیا گیا ہے۔ ایم ایس چلاس ہسپتال کے مطابق چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی کر دی گئی ہے
Discussion about this post