اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ستارۂ امتیاز سے نواز دیا گیا۔
نجی ٹی وی” ڈان نیوز” کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا، قومی ٹیم کے مایہ ناز کپتان بابر اعظم کو کرکٹ کے میدان میں شاندار خدمات پر ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کی تازہ ون ڈے رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ون ڈے بیٹرز میں جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن کی دوسری اور پاکستان کے امام الحق کی تیسری پوزیشن جبکہ فخر زمان 11 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
🥇@babarazam258 🥇 pic.twitter.com/kLVE2WgkFP
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) March 23, 2023
Discussion about this post